اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی امن و امان کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی دشمنی کو روکنے اور تناؤ کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار امن صرف مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔