پاکستان کا نیوزی لینڈکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا نیوزی لینڈکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی : دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے  میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

خیال رہےکہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں