Get Alerts

ایران کا امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار: "مذاکرات جاری رہیں گے لیکن دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا"، باقر قالیباف

ایران کا امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار:

تہران : ایران نے واضح کیا ہے کہ اسے اپنے مخالفین پر ہرگز اعتماد نہیں ہے اور خطے کی صورتحال کسی بھی وقت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے قومی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
تہران کا موقف ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے، لیکن موجودہ کشیدگی کے پیشِ نظر دفاعی تیاریوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ باقر قالیباف نے کہا کہ حالات کی نزاکت کے پیشِ نظر مذاکرات اہم ہیں، تاہم قومی سلامتی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
 ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگز: