Get Alerts

سوئٹزرلینڈ امن مذاکرات: ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد باقر قالیباف کی قیادت میں پہنچ گیا

سوئٹزرلینڈ امن مذاکرات: ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد باقر قالیباف کی قیادت میں پہنچ گیا

برگن اسٹاک :"اسلام آباد مفاہمتی یادداشت" کے تحت امریکہ اور ایران کے مابین ہونے والے تاریخی مذاکرات کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔ اس وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، گورنر سینٹرل بینک، ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی اور نائب وزیر پٹرولیم شامل ہیں، جو امریکی وفد کے ساتھ اقتصادی پابندیوں کی نرمی اور اثاثوں کی واپسی جیسے تکنیکی امور پر بات چیت کریں گے۔

سفارتی محاذ پر متحرک پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ روانگی سے قبل تہران میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پز شکیان سے ایک انتہائی اہم اور خصوصی ملاقات بھی ہوئی، جس میں مذاکراتی ایجنڈے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ٹیگز: