تہران: ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ 12 ارب ڈالر کے ایرانی منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخطی عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
محمد باقر قالیباف کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کے لیے رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ کشیدگی سے بچنا اور بحری نقل و حرکت کو محفوظ بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا جبکہ آبنائے ہرمز میں باہمی رابطہ اور ہم آہنگی بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
ایرانی چیف مذاکرات کار نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے ذریعے لبنان کا مسئلہ حتمی حل تک پہنچ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقاصد حاصل ہونے تک مذاکرات کا سلسلہ ترک نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ کے بعد عمان پہنچ گئے ہیں، جہاں علاقائی صورتحال اور مذاکراتی امور پر تبادلہ خیال جاری ہے۔