راولپنڈی: پاکستان اور مصر کی اسپیشل فورسز کے درمیان دو ہفتوں پر محیط مشترکہ جنگی مشقیں 'تھنڈر ٹو' کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں چراٹ کے مقام پر منعقد ہوئیں جس میں دونوں ممالک کے ایلیٹ دستوں نے حصہ لیا۔
ان مشقوں کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا اور جدید جنگی مہارتوں کا تبادلہ کرنا تھا۔ان مشقوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان موجود دیرینہ اور تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔