پنڈی بھٹیاں :مسافر بس میں پک اپ سے ٹکرا کر آگ بھڑک اٹھی، 18 افراد زندہ جل گئے ،لاشیں ناقابل شناخت

پنڈی بھٹیاں :مسافر بس میں پک اپ سے ٹکرا کر آگ بھڑک اٹھی، 18 افراد زندہ جل گئے ،لاشیں ناقابل شناخت

پنڈی بھٹیاں : کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں آتشزدگی سے 16 افراد زندہ جل گئے  جبکہ 15زخمی ہو گئے۔

نیو نیوز کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں،  حادثے میں بس اور پک اپ وین کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں،حادثے میں 18 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ15 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر فہد کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعےہوسکےگی، زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کےاسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پک اپ میں ڈیزل کےڈرم رکھےہوئےتھےجس کی وجہ سےبس میں آگ لگی۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس میں35 سے 40 مسافر سوار تھے، 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، اچانک گاڑی سے ٹکر کے بعد بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا تھا۔