چھٹیاں ختم، موجیں بھی ختم، بچوں کی سکول واپسی خریداری شروع

چھٹیاں ختم، موجیں بھی ختم، بچوں کی سکول واپسی خریداری شروع

امارات: بچوں کی سکول کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور ان کی موجیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ بچوں نے سکول کی تیاری شروع کردی ہے۔  اس وجہ سے بچوں کی ضروری اشیا  یونیفارم ، جوتے،سکول بیگ کی دکانوں پر خریداروں کا رش لگ گیا ہے۔

امارات، دبئی کے رہائشیوں کو بھی سکول کی اشیا خریدنے کےلیے مال کے باہر رش کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔ اس  وجہ سے والدین کا خاصا وقت ضائع ہورہا ہے۔ امارات میں 28 اگست سے سکول کھلنے والے ہیں تاہم والدین نے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔

اس بارے  میں متحدہ عرب امارات  میں مقیم والدین کاکہنا ہے کہ  چھٹیوں کے بعد دوبارہ سکول جانے والے بچوں کی موجیں ختم ہوگئی ہیں ۔ تاہم والدین ایک نئی ڈیوٹی شروع ہوگئی ہے۔ چھٹیوں کے بعد جب بچے دوبارہ سکول جاتے ہیں تو ان کو  ضرورت کی چیزیں  چاہئیں ہوتی ہیں۔ والدین کواس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس وجہ سے شاپنگ مالز میں بھی رش لگا ہو اہے۔  اس بارے میں امارات میں سکول یونیفارم کی ایک معروف کمپنی کے  اعلی سطحی ملازم کاکہنا ہےکہ  سکول  جب دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو یہ ہمار اسیزن  ہوتا ہے اس وجہ سے  شاپنگ مالز پر خاصا رش ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ دبئی مال میں بھی یہی صورتحال ہے اور والدین کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، خالی سکول یونیفارم ہی نہیں سٹیشنری کی دکانوں پربھی رش کی صورتحال ہے جس کاسامنا والدین کو ہے۔  

مصنف کے بارے میں