صدرمملکت کے ترمیمی بل پر نیا پنڈورا بکس کھل گیا، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ابہام دور کرکے آئینی بحران ختم کرے: سراج الحق

صدرمملکت کے ترمیمی بل پر نیا پنڈورا بکس کھل گیا، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ابہام دور کرکے آئینی بحران ختم کرے: سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ 

انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ    الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ نگران حکومت آئینی تقاضا پورا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کو موخر کروانے کی سازش کی، پیپلز پارٹی الیکشن کے التوا پر برابر کی شریک تھی اب بیانات دے رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ صدرمملکت کے ترمیمی بل پر موقف کے بعد نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ابہام دور کرکے آئینی بحران ختم کرے۔

مصنف کے بارے میں