Get Alerts

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سڑکوں پر جمع پانی، ٹریفک کی صورتحال اور عوامی مشکلات کا مشاہدہ کیا۔

مراد علی شاہ نے پرانی سبزی منڈی میں پانی جمع ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے واٹر بورڈ کو فوری طور پر نکاسی آب کے اقدامات کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاہراہِ فیصل، نیو ٹاؤن، کشمیر روڈ، ایمپریس مارکیٹ، صدر اور زیب النسا اسٹریٹ کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت دی کہ شاہراہ فیصل پر کھڑی گاڑیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور کارساز روڈ پر پھنسی ہوئی گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر، مراد علی شاہ نے آج کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: