Get Alerts

بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا

بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد کو عمران خان نے اس اہم فیصلے سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ اپوزیشن اتحاد کو مزید مؤثر اور متحد بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے حوالے سے مشاورت کا عمل تاحال جاری ہے، جہاں اعظم سواتی اس عہدے کے سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ تاہم، اس سلسلے میں حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو انسداد دہشت گردی عدالت سے 9 مئی کے واقعات میں سزا سنائے جانے کے بعد نہ صرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا بلکہ انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت دیگر تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالت کے فیصلے کی روشنی میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا، جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ٹیگز: