Get Alerts

اسرائیلی حملے جاری، 26 فلسطینی شہید، جنگ بندی کی کوششیں تیز

اسرائیلی حملے جاری، 26 فلسطینی شہید، جنگ بندی کی کوششیں تیز

غزہ : صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں مزید 26 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ خان یونس میں 6 اور دیرالبلاح میں 4 بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں کئی مکانوں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا۔

غذائی قلت کے باعث مزید تین فلسطینی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر غزہ میں شہداء کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی میں پیش کی گئی نئی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔ اس معاہدے کے تحت 60 روزہ جنگ بندی کے دوران حماس 25 یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

ٹیگز: