Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ میں بھرپور تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری نے مارکیٹ کا موڈ گرم رکھا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 51 ہزار 49 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں سب سے زیادہ دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبوں میں دیکھی گئی۔ اس دوران این بی پی، میزان بینک، حبکو، اے آر ایل، پی آر ایل اور بینک آف پنجاب کے شیئرز بھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ آج کی تیزی نے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے۔

ٹیگز: