Get Alerts

سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے ییلو کارڈ ہے، حالات نہ بدلے تو ریڈ کارڈ بھی مل سکتا ہے: محمد علی درانی

سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے ییلو کارڈ ہے، حالات نہ بدلے تو ریڈ کارڈ بھی مل سکتا ہے: محمد علی درانی

لاہور: سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ حکومت کے لیے ییلو کارڈ ہے، اگر حالات میں تبدیلی نہ آئی تو حکومت کو ریڈ کارڈ بھی مل سکتا ہے۔

نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے نئے صوبوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے صوبوں کی قراردادیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں، اس لیے ان صوبوں کے قیام کے لیے عملی پیش رفت کی جا سکتی ہے۔

محمد علی درانی کے مطابق جہاں عوامی اتفاقِ رائے موجود ہو، وہاں نئے صوبوں کے قیام کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور اور دیگر مجوزہ صوبوں کے قیام سے انتظامی نظام بہتر اور عوام کو وسائل تک رسائی آسان بنائی جا سکتی ہے۔ حالیہ طور پر انہوں نے بہاولپور اور ہزارہ کو فوری طور پر ’’ماڈل صوبے‘‘ بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

محمد علی درانی نے میاں عامر محمود اور پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں شخصیات نے طلبہ میں نئے صوبوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں نمایاں اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں اور عوام کے درمیان سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے تاکہ ملک میں بہتر انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکے۔

ٹیگز: