لاہور: پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 24 اگست کو دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ سکولوں کی دوبارہ اوپننگ سے قبل صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کا 100 فیصد معائنہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق معائنے کے دوران سکولوں میں صفائی ستھرائی، کلاس رومز، واش رومز، کھیل کے میدان اور دیگر مقامات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسکولوں میں طلبہ کے لیے صاف ستھرا اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔
متعلقہ حکام کو سکولوں کی حالت کا تفصیلی جائزہ لینے اور کسی بھی کمی یا خامی کی صورت میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔