Get Alerts

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں تجارتی و سرمایہ کاری روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں تجارتی و سرمایہ کاری روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری روابط مضبوط بنانے اور باہمی اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے تجارت، سرمایہ کاری اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

ٹیگز: