حاملہ لڑکی اپنی ایسی چیز فروخت کر کے روزانہ 20 ہزار روپے کمانے لگی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

حاملہ لڑکی اپنی ایسی چیز فروخت کر کے روزانہ 20 ہزار روپے کمانے لگی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

نیویارک : زندہ رہنے کے لئے پیسے کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن مغربی معاشرے میں دولت کو جس طرح اوڑھنا بچھونا بنا لیا گیا ہے اسے شرمناک کہے بغیر بھی چارہ نہیں۔ پیسے کے لئے کچھ بھی کرگزرنے کی ایک ایسی ہی افسوسناک مثال فلوریڈا شہر سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ لڑکی ہے، جس نے اپنا پیشاب بیچ کر رقم کمانا شروع کردی ہے۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن انٹرنیٹ پر پیسہ کمانے کے طریقے ڈھونڈ رہی تھی کہ اسے بہت ہی منفرد آئیڈیا مل گیا۔ یہ آئیڈیا حاملہ خواتین کے لئے تھا، کہ وہ اپنا پیشاب بیچ کر بھی رقم کماسکتی ہیں ۔ چونکہ پیشاب کو حمل کے ٹیسٹ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا حاملہ خاتون کا پیشاب خرید کر کوئی بھی اس کا ٹیسٹ کروا کے حمل کی پازیٹو رپورٹ حاصل کرسکتا ہے۔

بیہودہ کام کرنے والی لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے ویب سائٹ کریگز لسٹ پر اشتہار دیا تو خریدار اس سے رابطہ کرنے لگے۔ ان خریداروں میں عموماً وہ خواتین شامل ہوتی جو کسی وجہ سے خود کو حاملہ ظاہر کرنے کا ڈرامہ کرنا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ حاملہ لڑکی سے پیشاب خرید کر اسے اپنا پیشاب ظاہر کرتے ہوئے حمل کی رپورٹ حاصل کرلیتی ہیں۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اس کام سے اب روزانہ تقریباً 200 ڈالر (تقریباً 20 ہزار پاکستانی روپے) کمالیتی ہے۔ اس کے حمل کو چھ ماہ مکمل ہوچکے ہیں اور اس عرصے کے دوران وہ خاصی بڑی رقم کماچکی ہے۔ بدقسمتی سے اسے بے شرمی کی لت بھی پڑچکی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس بار حمل مکمل ہونے کے بعد جب دوبارہ حاملہ ہوگی تو پھر سے یہی کام کرے گی