امریکی سینیٹ نے 1500 ارب ڈالر کے تاریخی ٹیکس بل کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے 1500 ارب ڈالر کے تاریخی ٹیکس بل کی منظوری دیدی

نیو یارک: امریکی سینیٹ نے 1500 ارب ڈالر کے تاریخی ٹیکس بل کی منظوری دے دی۔ سینیٹ سے منظور شدہ بل آج ایوان میں حتمی ووٹنگ کیلئے پیش ہو گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی سینٹ سے ٹیکس اصلاحات کا بل پاس ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کا بل ایوان سے منظور ہو گیا تو وائٹ ہاؤس میں دن ایک بجے نیوز کانفرنس ہو گی۔ نئے قانون میں کارپوریٹ ٹیکس 14 فیصد کمی کے ساتھ 35 سے کم کر کے 21 فیصد کر دیا گیا ہے۔

کارپوریٹ ٹیکس کی چھوٹ مستقل دی گئی ہے۔ انفرادی ٹیکسوں کے 7 بریکٹس برقرار رکھتے ہوئے ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 2 اعشارہ 6 فیصد کم کر کے 37 فیصد کر دی گئی ہے۔ کم سے کم سلیب کو 3 فیصد کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا ہےجبکہ انفرادی ٹیکسوں کی چھوٹ 2025 تک ہو گی۔ دوسری جانب شادی شدہ جوڑے کی ٹیکس آمدنی 13 سے بڑھا کر 24 ہزار کر دی گئی ہے۔

سنگل فائلر کی ٹیکس آمدنی 6500 سے بڑھا کر 12000 کر دی گئی ہے گھر کے سربراہ کی آمدنی 9550 سے بڑھا کر 18000 کر دی گئی ہے۔ چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کی حد 1650 سے بڑھا کر 2000 ڈالر کی گئی ہے۔ سترہ سال تک کے بچوں کا ٹیکس کریڈٹ 4 لاکھ آمدن والے جوڑے لے سکیں گے۔ مارگیج قرضوں کے سود کو آمدن سے نکالنے کی حد ساڑھے 7 لاکھ کر دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں