Get Alerts

حکومت کا زوردار جھٹکا،نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1 روپے 27 پیسے اضافہ کردیا

حکومت کا زوردار جھٹکا،نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1 روپے 27 پیسے اضافہ کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:حکومت کا ایک اور زور دارجھٹکا دیتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کر کے عوام پر بجلی گراد ی ہے جبکہ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1
روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عوام کی جیبوں پر پھر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی اور نیپرا نے بجلی ایک روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی جبکہ صارفین کو 226ارب روپے کا اضافی بوجھ سہنا پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کیلئے مراسلہ حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے ۔صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کے لئے وصول کیا جائے گا، نوٹی فکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی بھی شامل ہے۔

بجلی مزید مہنگی کرنے پر شہریوں میں غصے کی لہر دوڑ پڑی۔عوام نے مطالبہ کیاحکومت بجلی کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔