لندن : انگلینڈ ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ، دہشتگردی کے خطرے کے پیش نذر ہیتھرو کے بعد دوسرے بڑے ائیر پورٹ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح تین بجے گیٹ وک ائیرپورٹ مشکوک ڈرونز طیاروں کو اڑتے دیکھا گیا جس کے بعد سیکیورٹی اداروں کو خبردار کیا گیا ہے ، پہلے ڈرون کی پرواز کے پینتالیس منٹ دوسرے ڈرون طیارے کو ائیرپورٹ کے رن وے پر اڑتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد پروازوں کی مزید اڑان کو بند کر دیا گیا ۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو بروقت آگاہ کیا گیا کہ اگر کوئی مسافروں کو لینے کے لیے ائیرپورٹ آئیں ہیں تو فون پر معلومات حاصل کر لیں کیونکہ گیٹ وک ائیرپورٹ پر اترنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور مزید کوئی پرواز اس وقت اڑان بھی نہیں بھر رہی ہے۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں جاری کیا گیا ہے جس میں مسافروں کو ائیرپورٹ بند ہونے کے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔