عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

لاہور: ‏ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے اور رہنما پی ٹی آئی حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا. 

حسان نیازی کی والدہ نے کاغذات نامزدگی ہر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں  درخواست دائر کر دی،  جس میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا  کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے.حسان نیازی نہ نا اہل ہیں نہ سزا یافتہ وہ اس وقت  ملٹری کسٹڈی میں ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسیس مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کرکے کاغذات نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کی اجازت دی جائے۔

مصنف کے بارے میں