فواد چودھری  کا  جیل سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ 

فواد چودھری  کا  جیل سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ 

راولپنڈی :فواد چودھری   نے  جیل سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ  کرلیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے جیل کے اندر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے جیل میں امور سرانجام دینے کی اجازت کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ 

فواد چودھری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ جوڈیشل کسٹڈی پر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں، الیکشن میں بطور امیدوار کاغذات جمع کروانے ہیں، وہ سٹام پیپر کے اجرا اور دیگر امور کے لیے بھائی کو پاور آف اٹارنی مقرر کرنا چاہتے ہیں۔


فواد چودھری نے استدعا کی ہے کہ عدالت ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے امور کی انجام دہی کے لیے اجازت دے۔ فواد چودھری نے بتایا کہ وہ جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کسی کو اپنی جگہ نامزد نہیں کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں