Get Alerts

غزہ میں غذائی بحران شدید، اقوام متحدہ اور یونیسیف کی وارننگ

غزہ میں غذائی بحران شدید، اقوام متحدہ اور یونیسیف کی وارننگ

نیویارک :اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ یونیسیف کے مطابق غزہ کی 77 فیصد آبادی، یعنی کم از کم 16 لاکھ افراد، شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد بچے خوراک سے محروم ہیں۔

یونیسیف اور دیگر اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ جنگ بندی کے بعد صورتحال میں معمولی بہتری آئی ہے اور فی الحال کسی علاقے کو قحط زدہ قرار نہیں دیا گیا، تاہم یہ بہتری انتہائی نازک ہے۔ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ فوری اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد نہ دی گئی تو لاکھوں افراد دوبارہ قحط کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: