اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل یشما گل سوشل میڈیا پر اپنی بے باک بیانات اور بولڈ لباس کے باعث اکثر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔ اس بار وہ ایک اور ویڈیو کے باعث سرخیوں میں آئی ہیں، جس میں وہ لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک ایونٹ میں ایک شخص کو گلے لگا رہی ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے یشما گل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو میں یشما گل کی یہ حرکت لوگوں کو غیر مناسب اور بے شرم محسوس ہوئی، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔
صارفین نے ان کی اس حرکت کو "شرم و حیا سے عاری" قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلیبریٹیز نے اپنی حدود پار کر لی ہیں اور یہ حد سے زیادہ گرگئے ہیں۔
یشما گل نے اس ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور مخالفین کی جانب سے اس معاملے پر بحث جاری ہے۔