Get Alerts

یشما گل کا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے ملے جلے ردعمل

یشما گل کا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے ملے جلے ردعمل

لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں یشما گل اور ان کی دوست زرمینے نے پاکستانی گانے "گال سن" پر پرفارم کیا، اور اداکارہ نے گرو رندھاوا کے گانے "سیرا" پر بھی رقص کیا۔ یہ ویڈیو ان کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی، جس پر 1.6 ملین سے زائد فالورز کی نگاہیں تھیں۔

ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ مداحوں نے یشما گل کے ڈانس اور توانائی کو سراہا اور کہا کہ وہ اپنے انداز میں لطف اندوز ہو رہی ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے رقص پر تنقید کی۔

ایک صارف نے یشما گل کے ڈانس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "انہیں نہ ڈانس آتا ہے نہ ہی شرم"۔ ایک اور صارف نے ان کے انداز کو مذاق کا نشانہ بنایا اور لکھا، "یہ مخلوق کس چڑیا گھر سے بھاگی ہے"۔ کچھ صارفین نے تو ان کے رقص کو مردانہ مووز تک کہہ ڈالا۔

دوسری طرف، کئی مداحوں نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ یہ محض تفریح کا حصہ ہے اور ہر کسی کا اپنا انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یشما گل کو ان کے رقص کی آزادی ہونی چاہیے اور اسے صرف تفریح کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

یشما گل، جو کہ پاکستان کے کامیاب ڈراموں "اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے"، "کس دن میرا ویاہ ہو گا" اور "حق مہر" میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کی یہ ویڈیو ایک نئے بحث کا موضوع بن چکی ہے۔

ٹیگز: