خاتون نے کرائے کے گھر سے شادی کر لی

خاتون نے کرائے کے گھر سے شادی کر لی

لندن: برطانیہ میں ایک خاتون نے کرائے کے گھر سے شادی کرلی۔ 4بچوں کی ماں 43سالہ ڈیبورا ہوگس نے لندن کے مضافاتی علاقے بیکسلے ہیتھ میں 2بیڈ روم کا ایک گھر کرائے پر لیا لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد مالکان نے گھر فروخت کرنے کے لیے پیش کر دیا اور ڈیبورا کو اسے خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیبورا نے گھر کو فروخت ہونے سے روکنے اور اسے خود خریدنے کے لیے چندہ جمع کرنے کی غرض سے اس گھر کے ساتھ ہی شادی کر لی تاکہ کوئی اسے اس گھر سے نہ نکال سکے اور تب تک وہ انٹرنیٹ پر چندے کے ذریعے گھر کی قیمت 4لاکھ پائونڈ جمع کر سکے۔ اب تک وہ صرف 56پائونڈ ہی جمع کر پائی ہے۔

ڈیبورا نے کہا ہے کہ میں نے اس گھر سے شادی کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی، خود دلہن کا لباس پہنا اور تقریب کے شرکاء کے سامنے گھر کے ساتھ شادی کی۔ لوگ مجھے پاگل کہتے ہیں تو کہتے رہیں، مجھے ان کی کوئی پروا نہیں۔میں پہلے غیرشادی شدہ تھی لیکن اب میری زندگی میں ایک شخص ہے اور وہ شخص میرا گھر ہے۔

ٴٴ واضح رہے کہ ڈیبورا چندہ جمع کرنے کی ویب سائٹ کرائوڈفائونڈر کے ذریعے گھر کی قیمت جمع کر رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں