آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر ایلکس بلیکویل ریٹائر ہو گئیں

آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر ایلکس بلیکویل ریٹائر ہو گئیں

میلبورن:آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سب سے زیادہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے والی کھلاڑی ایلکس بلیکویل نے انٹرنیشنل اورریاستی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔ایلکس نے251میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

انہوں نے2003میں پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ایلکس بلیکویل کا کہنا ے کہ وہ بگ بیش کھیلتی رہیں گی جس میں وہ سڈنی تھنڈر کی قیادت بھی کرتی آرہی ہیں۔