میڈیا کو جعلی خبریں پھیلانے نہیں دیں گے: فروغ نسیم 

میڈیا کو جعلی خبریں پھیلانے نہیں دیں گے: فروغ نسیم 
سورس: file

 کراچی : وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میڈیا کو جعلی خبر پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جعلی خبریں پھیلانا ، ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔ 5 سال تک سزا ہو سکے گی۔

کراچی میں نیوز کانفرنس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ  کچھ لوگ پاکستان پر ہیجانی کیفیت مسلط کرناچاہتے ہیں ۔ فیک نیوز اور تنقید میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا تنقید کرنے میں آزاد ہے لیکن پہلے تصدیق کرلے کہ خبر جعلی نہ ہو ۔ 

فروغ نسیم نے مزید کہا قانون کی مخالفت کرنے والے ایچ آر سی پی نے اس قانون کو شاید درست طریقے سے نہیں پڑھا یہ قانون میں نے ڈرافٹ کیا ہے صدر نے منظوری دے دی ہے اب یہ قانون بن چکا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں