عمران خان حال ہی میں پشاور میں تعینات ہونے والے شخص سے ارکان پارلیمان کو فون کرا رہے ہیں: مریم 

عمران خان حال ہی میں پشاور میں تعینات ہونے والے شخص سے ارکان پارلیمان کو فون کرا رہے ہیں: مریم 
سورس: file

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے تحریک عدم اعتماد کے دن قریب آ رہے ہیں  خوف میں مبتلا عمران صاحب پشاور میں ایک شخص جن کی حالیہ ہفتوں میں تعیناتی ہوئی ہے ګے ذریعے ہمارے اراکین پارلیمان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خبردار کر رہی ہوں کہ عمران صاحب اِن صاحب سے پشاور سے یہ فون کالیں کرانا فوری بند کریں

مریم اورنگزیب  کہتی ہیں  تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مشاورت سے یہ تحریک لا رہی ہیں  ۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ جس قدر متاثر ہوئی اس کی نظیر نہیں ملتی۔آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام لینے پر مجبور ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں ۔ عمران صاحب یہ غیر آئینی حرکتیں آپ کے خوف اور شکست کا واضح ثبوت ہیں جس کی وجہ سے ادارے کے حصے میں بدنامی آرہی ہے۔

مصنف کے بارے میں