Get Alerts

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ 

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیون کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس کو پلے آف مرحلے میں آسانی سے پہنچنے کے لیے اس میچ میں فتح ضروری ہے۔ 

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سرفہرست ہے۔ ملتان سلطانز ، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں ۔اسلام آباد اور کوئٹہ میں سے ایک ٹیم پلے آف میں جائے گی۔