لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیشی کے لیے ساتواں موقع دے دیا 

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیشی کے لیے ساتواں موقع دے دیا 
سورس: File

لاہور : عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت  کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ عمران خان کو پیشی کے لیے ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ 

جسٹس طارق سلیم نے درخواست پر سماعت کی ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان مہلت کے باوجود عدالت میں پیش کیوں نہ ہوئے ۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ راستے میں ہیں آرہے ہیں ۔ 

جس پر جسٹس طارق سلیم نے عمران خان کو پیشی کے لیے ساتواں موقع دے دیا۔ اس سے پہلے عمران خان کو پیشی کے لیے 6 مواقع فراہم کیے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں