خیبر پختونخوا اسمبلی : 30 مخصوص نشستوں میں سے 26 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان

خیبر پختونخوا اسمبلی : 30 مخصوص نشستوں میں سے 26 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 30 نشستوں میں سے  26 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان ہے۔ 

 آزاد اراکین کی سنی اتحادکونسل میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کو خواتین کی 26میں سے 21 اور اقلیتوں کے 4میں سے 3 نشستیں مل سکتی ہیں۔ 

 سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کے بعد تحریک انصاف کے وکلاءنے ہائی کورٹ میں زیر سماعت پارٹی  بحالی اور مخصوص نشستوں کیلئے دائردرخواست کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جسے عدالت منظور کرلیا ۔ 

مصنف کے بارے میں