ایم کیو ایم نے  ن لیگ  کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے 

ایم کیو ایم نے  ن لیگ  کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے 

اسلام آباد : ایم کیو ایم نے  ن لیگ کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے ۔ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے قبل اپنے مطالبات ن لیگی قیادت کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ن لیگی قیادت کے سامنے اپنا پہلا مطالبہ رکھا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست دی جائے۔دوسرا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہو، جہاں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخابات کو روکا جائے۔متحدہ کا  تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ  کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ان تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ کےلیے گورنرشپ اور وزارتوں سے متعلق بھی مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھے ہیں۔تاہم ن لیگ نے متحدہ قیادت کو جواب دیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات کی کامیابی پر ان مطالبات پر فیصلہ ہو سکے گا۔

مصنف کے بارے میں