Get Alerts

برطانیہ کا امریکی فورسز کو ایران پر حملے کے لیے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

برطانیہ کا امریکی فورسز کو ایران پر حملے کے لیے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

لندن: برطانیہ نے امریکی فورسز کو ایران پر ممکنہ حملے کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے امریکی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ آر اے ایف فیئر فیلڈ اور ڈیاگو گارسیا کو امریکی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے خدشات کی بنیاد پر اس فیصلے کو درست قرار دیا۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی فیصلے پر تنقید کی اور چگوس آئی لینڈز کے معاہدے پر اعتراض اٹھایا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے لیے ان فوجی اڈوں کا استعمال ضروری ہو سکتا ہے، اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران برطانیہ اور اس کے اتحادیوں پر حملہ کر سکتا ہے۔

ٹیگز: