کیلیفورنیا: گوگل میپس نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ صارفین جو اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان نہیں ہوں گے، اب صرف محدود فیچرز استعمال کر سکیں گے۔
اس محدود ویو میں قریبی دکانیں، اہم مقامات اور یوزرز کے ریویوز جیسے اہم فیچرز شامل نہیں ہوں گے۔ اس سے پہلے صارفین گوگل میپس کے بیشتر فیچرز بغیر لاگ ان کیے بھی دیکھ سکتے تھے۔
اب تک گوگل کی جانب سے اس تبدیلی کی وضاحت نہیں کی گئی۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سسٹم کی وقتی خرابی ہو سکتی ہے، جبکہ زیادہ امکان یہی ہے کہ کمپنی اس نئے فیچر کی محدود پیمانے پر جانچ کر رہی ہے تاکہ بعد میں اسے وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جا سکے۔