Get Alerts

گوگل میپس میں نئے اے آئی فیچرز کا اضافہ، صارفین کیلئے بڑی اپڈیٹ

گوگل میپس میں نئے اے آئی فیچرز کا اضافہ، صارفین کیلئے بڑی اپڈیٹ

لاس ویگاس: گوگل نے اپنی مشہور نیویگیشن سروس گوگل میپس میں نئے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) فیچرز شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جن سے اس کی ویژول اور ڈیٹا تجزیے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

یہ اعلان لاس ویگاس میں کمپنی کے ایک خصوصی ایونٹ کے دوران کیا گیا۔

نئے فیچرز میں سب سے اہم فیچر میپس امیجری گراؤنڈنگ ہے، جس کی مدد سے کمپنیاں گوگل اسٹریٹ ویو جیسے حقیقی مناظر استعمال کرتے ہوئے یہ دیکھ سکیں گی کہ ان کے منصوبے کسی مخصوص جگہ پر کس طرح نظر آئیں گے۔ صارفین کو اپنے پروجیکٹ سے متعلق ہدایات درج کرنا ہوں گی، جس کے بعد چند لمحوں میں ایک بصری خاکہ تیار ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ گوگل نے سیٹلائٹ ڈیٹا کے بہتر تجزیے کے لیے ایریل اینڈ سیٹلائٹس نامی نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین گوگل کلاؤڈ میں محفوظ سیٹلائٹ تصاویر کا تفصیلی جائزہ لے سکیں گے۔

مزید یہ کہ کمپنی نے گوگل ارتھ اے آئی کے دو نئے تصویری ماڈلز بھی پیش کیے ہیں، جنہیں پلوں، سڑکوں اور بجلی کی تاروں جیسی اشیاء کی شناخت کے لیے تربیت دی گئی ہے۔

گوگل کے مطابق ان جدید ماڈلز کی بدولت اب ڈویلپرز کو ایسے کاموں کے لیے شروع سے مصنوعی ذہانت کے ماڈل بنانے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے ترقیاتی عمل مزید تیز اور آسان ہو جائے گا۔
 
 
 

ٹیگز: