Get Alerts

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے عالمی تجارتی ٹیرف اقدامات کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے دیا

 امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے عالمی تجارتی ٹیرف اقدامات کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی تجارتی ٹیرف اقدامات کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے جمعہ کو سنائے گئے فیصلے میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس کے نتیجے میں عالمی تجارت متاثر ہوئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدر کو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، کیونکہ ٹیرف ان کے اقتصادی ایجنڈے کا اہم جزو سمجھے جاتے تھے۔ فیصلے سے ممکنہ طور پر رواں سال کیے گئے تجارتی معاہدوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے اور یہ نئی حد مقرر کرتا ہے کہ صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر کن اقدامات کو نافذ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیے تھے۔ گزشتہ ماہ ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر عدالت امریکہ کے حق میں فیصلہ نہ دیتی تو ملک کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی تھیں۔

ٹیگز: