آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، بابراعظم کپتان

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، بابراعظم کپتان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے اور فخر زمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کوئی بھارتی کھلاڑی اس میں جگہ نہ بنا سکا۔ 
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم آف دی ائیر کا کپتان بھی بابراعظم کو بنایا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال دنیائے کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، جانیمن ملان، فخر زمان، ریسی ینڈرڈوسن، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، وانیندو ہسارانگا، مستفیض الرحمن، سیمی سنگھ اور دشمانتھا چمیرا شامل ہیں۔ 


یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا اعلان بھی کیا تھا اور اس کا کپتان بھی بابراعظم کو بنایا گیا جبکہ اس میں بھی کوئی بھارتی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ 
آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کے کپتان بابراعظم ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، محمد رضوان، ایڈن مارکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانیندو ہسارانگا، مستفیض الرحمن اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔