Get Alerts

چائے کے شوقین پاکستانی چھ ماہ میں 96 ارب سے زائد کی چائے پی گئے

چائے کے شوقین پاکستانی چھ ماہ میں 96 ارب سے زائد کی چائے پی گئے
سورس: file

لاہور: رواں مالی سال کے چھ ماہ میں پاکستانیوں نے 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی لی ہے۔

 دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔

 دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ دسمبر میں 16 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جب کہ نومبر میں 15 ارب 30 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی۔

 واضح رہے کہ دسمبر 2022ء میں 15 ارب 90 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

ٹیگز: