Get Alerts

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند، بارش کی پیشگوئی

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند، بارش کی پیشگوئی

لاہور :پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹروے کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ دھند کے باعث روزمرہ آمدورفت متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے 23 جنوری تک بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ سردی اور دھند کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: