Get Alerts

پاکستان غزہ امن بورڈ میں شامل، عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرے گا:خواجہ آصف

 پاکستان غزہ امن بورڈ میں شامل، عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرے گا:خواجہ آصف

اسلام آباد :وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے امن بورڈ میں پاکستان کو شمولیت کی دعوت ایک اہم اور غیر معمولی پیش رفت ہے، جو ملک کے لیے سفارتی اور اخلاقی اعتبار سے سنہری موقع ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اس بورڈ میں شامل ہونے کی پیشکش خوش آئند ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر غزہ کے مستقبل کے لیے جامع لائحہ عمل ترتیب دیا گیا تو پاکستان اس میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق اور خودمختاری کے لیے عالمی سطح پر مضبوط آواز بن سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عالمی فورمز پر فلسطین کے مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔ علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مثالی قرار دیا اور اسرائیل کو خطے کے لیے مستقل خطرہ بتایا۔

پاک-سعودی دفاعی تعاون کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ کسی تیسرے ملک کی شمولیت دونوں ممالک کی مشاورت سے طے کی جائے گی، جبکہ ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کو بھی اجتماعی دفاع کے فریم ورک میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: