اسلام آباد:پاکستان نے اپنی فضائی حدود میں بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر پابندی کو مزید بڑھا کر 24 فروری صبح 5 بجے تک کر دیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ پابندی بھارتی ایئر لائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر لاگو ہوگی، جس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔