اسلام آباد( رانا عثمان) پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے، جس کے تحت بھارتی ایئرلائنز اور دیگر آپریٹرز کے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارتی ملکیت، لیز یا آپریٹ کیے جانے والے طیاروں پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹم کے مطابق فضائی حدود کی بندش 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی، جبکہ اس دوران بھارتی سول ایئرلائنز کے ساتھ ساتھ فوجی طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود سے گزر نہیں سکیں گے۔
حکام کے مطابق پابندی سے متعلق نوٹم جاری کردیا گیا ہے اور مقررہ مدت تک فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندیاں نافذ العمل رہیں گی۔