اسلام آباد :پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نیا 'نوٹم' (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق یہ پابندی 24 اپریل 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام سیکیورٹی اور علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے، جس کے باعث بھارتی فضائی کمپنیوں کو طویل فضائی راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔