Get Alerts

پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

اسلام آباد : پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز پر پابندی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، بھارتی رجسٹرڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام ہوائی جہاز، بشمول فوجی طیارے، اب 24 جون 2025 کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یہ پابندی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کے تحت لگائی گئی تھی جس کا مقصد ملکی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس سے قبل یہ پابندی 23 مئی تک تھی جو اب مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔

پاکستانی حکام نے اس اقدام کو قومی سلامتی کے حوالے سے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے ملک کی سرحدوں کا تحفظ مضبوط ہوگا۔

ٹیگز: