Get Alerts

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا، جس کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئرلائنز اور بھارتی ملکیت یا آپریٹ کیے جانے والے کمرشل و فوجی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹم کے مطابق پابندی 18 اگست سے نافذ ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔

ٹیگز: