لاہور: پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان ہے، جس کے لیے نیا نوٹم (NOTAM) آج سہ پہر تک جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 24 اپریل 2025 کو پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی تھی، جس میں بعد ازاں 23 مئی کو ایک ماہ کی توسیع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پابندی آج ختم ہو رہی ہے، اور اس کے اختتام پر بندش میں مزید توسیع کی جائے گی۔
یہ فیصلہ بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا تھا تاکہ قومی سلامتی اور فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ بھارتی طیاروں کو متبادل راستے اختیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ دیگر بین الاقوامی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور کھلی ہے۔