Get Alerts

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کردی ، نیا نوٹم جاری

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کردی ، نیا نوٹم جاری

لاہور :  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی ہیں۔ نئے نوٹم کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایئر سپیس کی آپریشنل پابندی عائد تھی، جس کی وجہ سے فضائی حدود معطل کی گئی تھی۔ اب یہ فضائی حدود مکمل طور پر دستیاب ہیں۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔ ایئرلائنز کا اختیار ہے کہ وہ پروازوں کا شیڈول طے کریں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، اور دوپہر 12 بجے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود پاکستان کے تمام شہروں میں شہریوں نے معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وہ خوف کے بغیر اپنی روزمرہ زندگی گزار رہے ہیں۔

ٹیگز: