Get Alerts

گرین لینڈ معاملہ: میکرون کے سخت مؤقف پر ٹرمپ برہم

گرین لینڈ معاملہ: میکرون کے سخت مؤقف پر ٹرمپ برہم

فرانس :فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے گرین لینڈ سے متعلق سخت مؤقف پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمانوئل میکرون زیادہ عرصے تک اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر فرانس نے امریکی مؤقف کی مخالفت جاری رکھی تو فرانسیسی وائن اور شیمپئن پر 200 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے بعد میکرون ہمارے منصوبے میں شامل ہونے پر مجبور ہو جائیں گے، اگرچہ ان کی شمولیت ہمارے لیے ضروری نہیں ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جب کہ یورپی یونین اور فرانس کی جانب سے تاحال اس ردعمل پر کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: