ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکا کی جانب سے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ یو اے ای کی پالیسی کے عین مطابق ہے اور صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات غزہ امن بورڈ کے مشن میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے اور وہ عالمی امن کے لیے امریکی قیادت پر اعتماد رکھتا ہے۔